مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2267
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحِجَامَةِ ، فَأَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ فَحَجَمَهَا .
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ : كَانَ أَخَاهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے حجامہ کروانے کی اجازت طلب کی، تو آپ ﷺ نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا اور انہوں نے ان کا حجامہ کیا“؛ امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”میرا گمان ہے کہ راوی نے یہ بھی بیان کیا تھا کہ وہ (سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ) ان کے رضاعی بھائی تھے“۔