مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ : لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جَمَعَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فِي بَيْتٍ ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْنَا عُمَرَ ، فَقَامَ فَسَلَّمَ ، فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ السَّلَامَ ، فَقَالَ : إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللهِ إِلَيْكُنَّ ، قُلْنَا : مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللهِ وَبِرَسُولِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : فَقَالَ : أَتُبَايِعْنَنِي عَلَى أَنْ لَا تَزْنِينَ وَلَا تَسْرِقْنَ ، وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ ، وَلَا تَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُنَّ وَأَرْجُلِكُنَّ ، وَلَا تَعْصِينَ فِي مَعْرُوفٍ ؟ قُلْنَا : نَعَمْ ، قَالَتْ : فَمَدَدْنَا أَيْدِيَنَا مِنْ دَاخِلِ الْبَيْتِ وَمَدَّ يَدَهُ مِنْ خَارِجِهِ ، وَأَمَرَنَا أَنْ نُخْرِجَ الْحُيَّضَ وَالْعَوَاتِقَ فِي الْعِيدَيْنِ ، وَنَهَانَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ ، وَلَا جُمُعَةَ عَلَيْنَا ، قَالَ : قُلْتُ : فَمَا الْمَعْرُوفُ الَّذِي نُهِيتُنَّ عَنْهُ ؟ قَالَتِ : النِّيَاحَةُ .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے انصار کی خواتین کو ایک گھر میں جمع فرمایا، پھر ہماری طرف سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیجا، انہوں نے آکر ہمیں سلام کیا تو ہم نے ان کے سلام کا جواب دیا، پھر انہوں نے فرمایا: ”میں تمہاری جانب اللہ کے رسول ﷺ کا بھیجا ہوا قاصد ہوں“، ہم نے کہا: ”اللہ کے رسول ﷺ اور ان کے قاصد کے لیے خوش آمدید“، وہ بیان کرتی ہیں کہ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس بات پر مجھ سے بیعت کرتی ہو کہ تم زنا نہیں کرو گی، چوری نہیں کرو گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، اپنے ہاتھ پاؤں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لاؤ گی اور کسی بھی معروف (بھلے کام) میں نافرمانی نہیں کرو گی؟“ ہم نے جواب دیا: ”جی ہاں“، سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پھر ہم نے گھر کے اندر سے اپنے ہاتھ بڑھائے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے گھر کے باہر سے اپنا ہاتھ پھیلایا، ”نیز آپ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عیدین کے موقع پر حائضہ عورتوں اور پردہ نشین دوشیزاؤں کو بھی باہر نکالیں، اور ہمیں جنازوں کے پیچھے چلنے سے منع فرمایا، نیز ہم پر جمعہ کی نماز فرض نہیں ہے“۔ اسماعیل بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا: ”وہ کون سا معروف (بھلا کام) ہے جس کی نافرمانی سے تمہیں روکا گیا تھا؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”اس سے مراد میت پر نوحہ کرنا ہے“۔