مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2236
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ ، وَأَنَّ الرَّجُلَ احْتَاجَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي ؟ فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، فَأَخَذَ ثَمَنَهُ فَدَفَعَهُ إِلَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے ایک غلام کو ’مدبر‘ کر دیا تھا (یعنی یہ وصیت کی تھی کہ وہ اس کی وفات کے بعد آزاد ہوگا)، پھر وہ شخص مالی طور پر محتاج ہو گیا، تو نبی اکرم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کون ہے جو اسے مجھ سے خریدے گا؟“ چنانچہ سیدنا نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے خرید لیا، پھر آپ ﷺ نے اس کی قیمت وصول کر کے اس (مالک) کے حوالے کر دی۔