مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، وَهِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللهِ قَالَا : أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَةٍ ، فَرَجَعْتُ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا ، وَزَادَ زَكَرِيَّا : ثُمَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا ، ثُمَّ اتَّفَقَ حَدِيثُهُمَا بَعْدُ ، فَرَأَيْتُهُ يَرْفَعُ وَيَسْجُدُ فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ ، ثُمَّ قَالَ : مَا صَنَعْتَ فِي حَاجَتِكَ ؟ فَقُلْتُ : صَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ : مَا مَنَعَنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي ، وَزَادَ زَكَرِيَّا ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ نَادَانِي ، فَرَدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ ، وَقَالَ : إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجا، جب میں واپس لوٹا تو آپ ﷺ اپنی سواری پر تشریف فرما تھے، میں نے آپ ﷺ کو سلام پیش کیا لیکن آپ ﷺ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا (راویِ حدیث زکریا نے یہ اضافہ کیا ہے کہ: میں نے پھر سلام کیا تو بھی آپ ﷺ نے کوئی جواب نہ دیا، اس کے بعد دونوں راویوں کی روایت متفق ہے) پس میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ (اشارے سے) رکوع و سجود فرما رہے ہیں تو میں ایک طرف ہو گیا، پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”جس کام کے لیے تمہیں بھیجا تھا اس کا کیا بنا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے وہ کام اس اس طرح کر لیا ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تمہارے سلام کا جواب دینے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔“ اور راوی زکریا نے یہ مزید بیان کیا کہ جب آپ ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے پکارا، پھر میرے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ”بے شک میں نماز ادا کر رہا تھا۔“