مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 223
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ شُعْبَةَ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَخْطُبُ ، قَالَ : ذَكَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَا أَصَابَ النَّاسُ مِنَ الدُّنْيَا ، فَقَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَظَلُّ الْيَوْمَ يَلْتَوِي مَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلَأُ بِهِ بَطْنَهُ .
ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس دنیاوی مال و متاع اور فراوانی کا تذکرہ کیا جو لوگوں کو حاصل ہو چکا تھا، پھر فرمایا کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس حال میں دیکھا کہ آپ ﷺ سارا دن (بھوک کی شدت سے) بے چین رہتے تھے اور آپ ﷺ کو پیٹ بھرنے کے لیے ادنیٰ درجے کی وہ کھجوریں بھی میسر نہ آتی تھیں جنہیں دقل کہا جاتا ہے“۔