مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2214
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُعْمِرَهَا ، وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُرْقِبَهَا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عمریٰ (زندگی بھر کے لیے ہبہ کرنا) اس شخص کے لیے جائز و ثابت ہے جسے وہ ہبہ کیا گیا، اور رقبیٰ (اس شرط پر ہبہ کرنا کہ فریقین میں سے جو زندہ رہے گا وہ مالک ہو گا) بھی اسی شخص کے لیے جائز و ثابت ہے جسے وہ ہبہ کیا گیا ہو۔“