مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2192
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : طُلِّقَتْ خَالَتِي ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَجُدَّ نَخْلَهَا ، فَزَجَرَهَا رَجُلٌ أَنْ تَخْرُجَ إِلَيْهِ ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : بَلَى فَجُدِّي ذَلِكَ ، فَإِنَّكِ عَسَى أَنْ تَصَدَّقِي فَتَفْعَلِي مَعْرُوفًا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری خالہ کو طلاق دے دی گئی، تو انہوں نے اپنی کھجوروں کا پھل کاٹنے کا ارادہ کیا لیکن ایک شخص نے انہیں (عدت کے دوران گھر سے) باہر نکلنے پر ڈانٹا، چنانچہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیوں نہیں! تم ضرور اپنی کھجوریں کاٹو، کیونکہ امید ہے کہ تم (اس میں سے) صدقہ کرو گی یا کوئی اور بھلائی کا کام کرو گی۔“