مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: رَخَّصَ لَهُمْ فِي قَطْعِ النَّخْلِ ثُمَّ شَدَّدَ عَلَيْهِمْ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَيْنَا إِثْمٌ فِيمَا قَطَعْنَا، أَوْ عَلَيْنَا فِيمَا تَرَكْنَا؟ " فَأَنْزَلَ اللَّهُ {مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ} [الحشر: 5] "سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”(صحابہ کرام کو) کھجور کے درخت کاٹنے کی رخصت دی گئی، پھر ان پر اس معاملے میں سختی برتی گئی، تو وہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم نے جو درخت کاٹ دیے ان پر ہمیں کوئی گناہ ہوگا، یا ان درختوں پر جنہیں ہم نے (کاٹے بغیر) چھوڑ دیا؟“ اس پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے یہ آیتِ مبارکہ نازل فرمائی: ﴿مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ﴾ ”تم نے کھجور کے جو درخت کاٹ ڈالے یا جنہیں ان کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، تو وہ اللہ ہی کے اذن سے تھا“۔“