مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ إِلَى خَشَبَةٍ يَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا يَخْطُبُ كُلَّ جُمُعَةٍ ، حَتَّى أَتَاهُ رَجُلٌ مِنَ الرُّومِ ، وَقَالَ : إِنْ شِئْتَ جَعَلْتُ لَكَ شَيْئًا إِذَا قَعَدْتَ عَلَيْهِ كُنْتَ كَأَنَّكَ قَائِمٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَجَعَلَ لَهُ الْمِنْبَرَ ، فَلَمَّا جَلَسَ عَلَيْهِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ النَّاقَةِ عَلَى وَلَدِهَا ، حَتَّى نَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ ، فَرَأَيْتُهَا قَدْ حُوِّلَتْ ، فَقُلْنَا : مَا هَذَا ؟ قَالَ : جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَحَوَّلُوهَا .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ہر جمعہ ایک لکڑی کے ستون کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، یہاں تک کہ ایک رومی شخص آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”اگر آپ ﷺ پسند فرمائیں تو میں آپ ﷺ کے لیے ایک ایسی چیز تیار کر دوں کہ جس پر جب آپ ﷺ تشریف فرما ہوں گے تو آپ ﷺ (سب کو) کھڑے ہوئے ہی دکھائی دیں گے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں۔“ چنانچہ اس شخص نے آپ ﷺ کے لیے منبر تیار کر دیا، پھر جب آپ ﷺ اس پر تشریف فرما ہوئے تو وہ لکڑی کا ستون اس طرح بلک بلک کر رونے لگا جیسے اونٹنی اپنے بچے کے فراق میں تڑپتی ہے، یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ منبر سے نیچے تشریف لائے اور اپنا دستِ مبارک اس پر رکھا، پھر جب اگلا دن ہوا تو میں نے دیکھا کہ اسے (اس کی اصل جگہ سے) ہٹا دیا گیا ہے، ہم نے پوچھا کہ ”یہ کیا بات ہے؟“ تو بتایا گیا کہ ”نبی اکرم ﷺ، سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما تشریف لائے تھے اور ان سب نے مل کر اسے وہاں سے منتقل فرما دیا تھا۔“