مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ إِلَى مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ كُرَاعَ الْغَمِيمِ ، فَصَامَ رَمَضَانَ ، وَصَامَ النَّاسُ مَعَهُ ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّ النَّاسَ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِمُ الصِّيَامُ ، وَإِنَّمَا يَنْظُرُونَ إِلَى مَا فَعَلْتَ ، فَدَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ بَعْدَ الْعَصْرِ ، فَشَرِبَ ، وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ ، فَصَامَ بَعْضُ النَّاسِ ، وَأَفْطَرَ بَعْضٌ ، فَبَلَغَهُ أَنَّ نَاسًا صَامُوا ، فَقَالَ : أُولَئِكَ الْعُصَاةُ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فتحِ مکہ کے سال ماہِ رمضان میں مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہوئے تو آپ ﷺ نے روزہ رکھا یہاں تک کہ جب مقامِ کراع الغمیم پر پہنچے تو آپ ﷺ روزے سے تھے اور لوگ بھی آپ ﷺ کے ہمراہ روزے سے تھے۔ پھر آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ ”لوگوں پر روزہ رکھنا نہایت شاق گزر رہا ہے اور وہ محض اس انتظار میں ہیں کہ آپ ﷺ کیا عمل فرماتے ہیں“، چنانچہ آپ ﷺ نے عصر کے بعد پانی کا ایک پیالہ طلب فرمایا اور اسے نوش فرما لیا جبکہ لوگ آپ ﷺ کو دیکھ رہے تھے، پھر بعض لوگوں نے روزہ افطار کر لیا اور بعض روزے سے ہی رہے، جب آپ ﷺ کو یہ اطلاع ملی کہ کچھ لوگوں نے ابھی تک روزہ رکھا ہوا ہے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہی لوگ نافرمان ہیں“۔