مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2116
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَوْمَ الْفَتْحِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ فَتَحَ اللهُ عَلَيْكَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : صَلِّ هَاهُنَا ، فَأَعَادَهَا الرَّجُلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، كُلَّ ذَلِكَ يَقُولُ : صَلِّ هَاهُنَا ، فَلَمَّا أَكْثَرَ عَلَيْهِ قَالَ : فَشَأْنَكَ إِذًا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتحِ مکہ کے دن ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے یہ نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ آپ کو فتح عطا فرما دے تو میں بیت المقدس میں نماز پڑھوں گا“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہیں نماز پڑھ لو“، اس شخص نے نبی کریم ﷺ کے سامنے دو یا تین مرتبہ اپنی بات دہرائی اور آپ ﷺ ہر بار یہی فرماتے رہے: ”یہیں نماز پڑھ لو“، پھر جب اس نے بہت زیادہ اصرار کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر تمہاری مرضی (جیسے چاہو کرو)“۔