❮
❯
حدیث نمبر: 2062
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ الَّذِي يُعْرَفُ : بِابْنِ الشَّاعِرِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَجْتَنِي الْكَبَاثَ ، فَقَالَ : عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ فَإِنَّهُ أَطْيَبُهُ فَقُلْنَا : وَكُنْتَ تَرْعَى الْغَنَمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَهَلْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا . ؟
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ (اراک کے درخت کا پھل) پیلو چن رہے تھے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس میں سے سیاہ رنگ کے پھل تلاش کیا کرو کیونکہ وہ سب سے زیادہ خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔“ ہم نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول ﷺ!) کیا آپ بکریاں چرایا کرتے تھے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں، اور کیا کوئی ایسا نبی گزرا ہے جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں؟“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2062
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3225، 5138، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14088، وأخرجه فتح الباري برقم: 3225، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5143، 5144، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8267، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2058»