❮
❯
حدیث نمبر: 2057
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ ، فَسَأَلَهُ : كَمْ ضَرِيبَتُكَ ؟ قَالَ : ثَلَاثَةُ آصُعٍ فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور انہوں نے آپ ﷺ کے پچھنے لگائے (حجامہ کیا)، پھر آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا (اپنے مالک کو ادا کیا جانے والا روزانہ کا) مقررہ خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”تین صاع“، تو آپ ﷺ نے ان کے ذمے سے ایک صاع کم کروا دیا۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 2057
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 14395، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3608، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5842، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2735/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2053»