مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2046
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَارِثِ سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : ثِيَابُنَا فِي الْجَنَّةِ نَنْسِجُهَا بِأَيْدِينَا ؟ فَضَحِكَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ : لِمَ تَضْحَكُونَ مِنْ جَافٍ يَسْأَلُ عَالِمًا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : صَدَقْتَ يَا أَعْرَابِيُّ ، وَلَكِنَّهَا ثَمَرَاتٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”کیا جنت میں ہمارے لباس ایسے ہوں گے کہ ہم انہیں خود اپنے ہاتھوں سے بنیں گے؟“ یہ سن کر نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم ہنس پڑے، تو اس اعرابی نے کہا: تم ایک بدوی(درشت مزاج) شخص پر کیوں ہنستے ہو جو ایک عالم سے سوال کر رہا ہے؟“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے اعرابی! تم نے سچ کہا، لیکن وہ (جنت کے لباس) تو پھلوں کی صورت میں (درختوں سے برآمد) ہوں گے۔“