مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا نَضْرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو قَالَ : قَدِمَ الْحَجَّاجُ فَكَانَ يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ ، فَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الظُّهْرَ بِالْهَاجِرَةِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ ، وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ نَقِيَّةٌ ، وَالْمَغْرِبَ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ ، وَالْعِشَاءَ أَحْيَانًا يُؤَخِّرُ وَأَحْيَانًا يُعَجِّلُ ، فَكَانَ إِذَا رَأَى النَّاسَ قَدِ اجْتَمَعُوا عَجَّلَ ، وَإِذَا رَآهُمْ قَدْ تَأَخَّرُوا أَخَّرَ ، وَكَانُوا أَوْ كَانَ يُصَلِّي الصُّبْحَ بِغَلَسٍ .
محمد بن عمرو رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حجاج بن یوسف (مدینہ) آیا تو وہ نمازیں تاخیر سے پڑھانے لگا، چنانچہ ہم نے اس بارے میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ ظہر کی نماز دوپہر کی تپش میں اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈھل جاتا، اور عصر کی نماز اس وقت ادا فرماتے جب سورج ابھی صاف اور روشن ہوتا، اور مغرب کی نماز سورج غروب ہوتے ہی پڑھ لیتے تھے، جبکہ عشاء کی نماز میں کبھی تاخیر فرماتے اور کبھی جلدی؛ جب آپ ﷺ دیکھتے کہ لوگ جمع ہو گئے ہیں تو جلدی پڑھا دیتے اور جب دیکھتے کہ لوگ آنے میں تاخیر کر رہے ہیں تو آپ ﷺ بھی دیر کر دیتے تھے، اور آپ ﷺ (یا صحابہ کرام) فجر کی نماز غلس یعنی صبح کے اندھیرے ہی میں ادا فرماتے تھے۔“