مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، سَمِعَ مِنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: مَرِضْتُ فَأَتَانِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ وَهُمَا يَمْشِيَانِ فَوَجَدَانِي قَدْ غُشِيَ عَلَيَّ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَبَّ عَلَيَّ وَضُوءَهُ فَأَفَقْتُ، فَسَأَلْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَصْنَعُ فِي مَالِي؟ فَلَمْ يُجِبْنِي، حَتَّى نَزَلَتْ آيَةُ الْمِيرَاثِ، يَعْنِي قَوْلَهُ {يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ} [النساء: 11] "سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں بیمار ہوا تو نبی کریم ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیدل چل کر میری عیادت کے لیے تشریف لائے، انہوں نے مجھے اس حال میں پایا کہ مجھ پر بے ہوشی طاری تھی، پھر رسول اللہ ﷺ نے وضو فرمایا اور اپنے وضو کا پانی مجھ پر ڈالا جس سے مجھے ہوش آ گیا، تب میں نے آپ ﷺ سے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! میں اپنے مال کے بارے میں کیا طرزِ عمل اختیار کروں؟ تو آپ ﷺ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا یہاں تک کہ وراثت سے متعلق یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی: ﴿يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ﴾ ”اللہ تمہیں تمہاری اولاد کے (حقِ وراثت کے) بارے میں حکم دیتا ہے“۔“