مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2011
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ وَفْدَ ثَقِيفَ سَأَلُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا : إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ ، فَكَيْفَ بِالْغُسْلِ ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَأَحْثِي عَلَى رَأْسِي ثَلَاثًا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ثقیف کے وفد نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا اور عرض کی کہ ”بے شک ہماری سرزمین ایک سرد علاقہ ہے، تو (ایسی صورت میں) غسل کا کیا حکم ہے؟“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”رہی بات میری، تو میں (غسل کرتے وقت) اپنے سر پر تین مرتبہ (پانی کے) لپ بھر کر بہاتا ہوں۔“