❮
❯
حدیث نمبر: 1961
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بَعْضُ أَشْيَاخِنَا، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَالَ: «مَنْ كَانَتْ لَهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِدَةٌ فَلْيَقُمْ»، قَالَ: فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَدَنِي أَنْ يُعْطِيَنِي كَذَا وَكَذَا، وَحَفَنَ بِيَدِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: «إِذَا أَتَانًا مَالٌ فَأْتِنَا»، قَالَ: فَجَاءَهُ مَالٌ، فَأَتَيْتُهُ، قَالَ: فَحَفَنْتُهُ بِيَدِي، فَقَالَ: «اعْدُدْهَا»، فَإِذَا هِيَ خَمْسُ مِئَةٍ، قَالَ: فَأَعْطَانِي أَلْفًا أُخْرَى، قَالَ: وَقَالَ: «أَلَكَ مَالٌ سِوَاهُ؟»، قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: «فَإِذَا حَالَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ فَأَدِّ زَكَاتَهُ» ،
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (اعلان کرتے ہوئے) فرمایا: ”جس شخص کا رسول اللہ ﷺ کے ذمہ کوئی وعدہ ہو وہ کھڑا ہو جائے“، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: بیشک رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ آپ ﷺ مجھے اتنا اتنا عطا فرمائیں گے، اور آپ ﷺ نے اپنے ہاتھوں سے تین لپ (بھر کر دینے) کا اشارہ فرمایا تھا، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس مال آئے گا تو تم ہمارے پاس آنا“، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر جب ان کے پاس مال آیا تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے اپنے ہاتھوں سے ایک لپ بھرا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے شمار کرو“، جب میں نے اسے گنا تو وہ پانچ سو تھے، پھر انہوں نے مجھے مزید ایک ہزار عطا فرمائے اور دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس اس کے علاوہ بھی کوئی مال ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”پس جب اس مال پر سال گزر جائے تو اس کی زکاۃ ادا کر دینا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 1961
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله: "ألك مالٌ سواه … " إلخ، هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة هؤلاء الأشياخ، وهشيم مدلس وقد عنعنه، وخالد هو الحذاء الثقة الإمام، لكن للحديث طرق عن جابر به نحوه … منها»
«أخرجه البخارى [2174]، والحميدى [1233]، ومسلم [2314]، والبيهقى في "سننه" [12525]، والطبرى في "تهذيب الآثار" [رقم 1370] والآجرى في "الشريعة" [1247]، والطحاوى في "المشكل" [1/ 187]، وعبد الرزاق [7034]، وجماعة، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1956»