مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1959
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : كَسَعَ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ ، قَالَ : فَجَاءَ قَوْمُ ذَا ، وَقَوْمُ ذَا ، فَقَالَ هَؤُلَاءِ : يَا لَلْمُهَاجِرِينَ وَقَالَ هَؤُلَاءِ : يَا لَلْأَنْصَارِ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : دَعُوهَا فَإِنَّهَا مُنْتِنَةٌ ، ثُمَّ قَالَ : أَلَا مَا بَالُ دَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ ؟ أَلَا مَا بَالُ دَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ ؟ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مہاجر شخص نے ایک انصاری شخص کو (پشت پر) ٹھوکر ماری، جس پر ان دونوں کے متعلقہ لوگ جمع ہو گئے؛ مہاجرین نے پکارا: ”اے مہاجرین (میری مدد کو آؤ)!“ اور انصار نے پکارا: ”اے انصار (میری مدد کو آؤ)!“۔ جب نبی کریم ﷺ کو اس کی اطلاع ملی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس (جاہلانہ پکار) کو چھوڑ دو کیونکہ یہ نہایت بدبودار ہے“، پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”آگاہ رہو! یہ جاہلیت کی پکار کیسی ہے؟ خبردار! یہ جاہلیت کی پکار کیسی ہے؟“۔