مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1939
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَصْحَابِهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ ، وَهُمْ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ ، فَقَالَ : صَلَّى النَّاسُ وَرَقَدُوا وَأَنْتُمْ تَنْتَظِرُونَهَا ، أَمَا إِنَّكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا ، ثُمَّ قَالَ : لَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَكِبَرُ الْكَبِيرِ لَأَخَّرْتُ هَذِهِ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رات کے وقت رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس باہر تشریف لائے جبکہ وہ عشاء کی نماز کا انتظار کر رہے تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے اور وہ سو چکے ہیں، جبکہ تم جب تک اس نماز کا انتظار کر رہے ہو تو گویا تم نماز ہی کی حالت میں ہو“، پھر آپ ﷺ نے مزید ارشاد فرمایا: ”اگر ناتوانوں کی کمزوری اور بوڑھوں کے بڑھاپے کی رعایت پیشِ نظر نہ ہوتی تو میں یقیناً اس نماز کو آدھی رات تک مؤخر کر دیتا۔“