❮
❯
حدیث نمبر: 1892
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَتَتِ الْحُمَّى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَأْذَنَتْ عَلَيْهِ ، قَالَ : مَنْ أَنْتِ ؟ قَالَتْ : أَنَا أُمُّ مِلْدَمٍ ، قَالَ : أَتَهْتَدِينَ إِلَى أَهْلِ قُبَاءٍ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : فَأَتَتْهُمْ فَحُمُّوا ، وَلَقُوا مِنْهَا شِدَّةً فَاشْتَكَوْا إِلَيْهِ ، وَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا لَقِينَا مِنَ الْحُمَّى ، قَالَ : إِنْ شِئْتُمْ دَعَوْتُ اللهَ فَكَشَفَهَا عَنْكُمْ ، وَإِنْ شِئْتُمْ كَانَتْ طَهُورًا ، قَالُوا : لَا ، بَلْ تَكُونُ لَنَا طَهُورًا أَوْ عَرْفًا .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بخار نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم کون ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”میں امِ ملدم (بخار) ہوں۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اہل قبا کی طرف جانے کا راستہ پا لو گی؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ چنانچہ بخار ان کے پاس چلا گیا اور انہیں بخار نے آگھیر لیا جس کی وجہ سے انہیں سخت مشقت کا سامنا کرنا پڑا، پھر انہوں نے آپ ﷺ سے اس کی شکایت کی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں اس بخار سے سخت تکلیف پہنچی ہے،“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں تو وہ اسے تم سے دور فرما دے گا اور اگر تم چاہو تو یہ تمہارے لیے گناہوں سے پاکیزگی کا ذریعہ بن جائے گا،“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں، بلکہ یہ ہمارے لیے باعثِ طہارت اور اجر و ثواب ہی رہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 1892
درجۂ حدیث محدثین: رجاله رجال الصحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13984، وأخرجه فتح الباري برقم: 5321، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 255، 1319، 1320، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1921، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 66، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2935، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1887»