مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1877
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الضَّبِّيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْهَدُ مَعَ الْمُشْرِكِينَ مَشَاهِدَهُمْ ، قَالَ : فَسَمِعَ مَلَكَيْنِ خَلْفَهُ وَأَحَدُهُمَا يَقُولُ لِصَاحِبِهِ : اذْهَبْ بِنَا حَتَّى نَقُومَ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : فَقَالَ : كَيْفَ نَقُومُ خَلْفَهُ وَإِنَّمَا عَهْدُهُ بِاسْتِلَامِ الْأَصْنَامِ قَبْلُ ؟ قَالَ : فَلَمْ يَعُدْ بَعْدَ ذَلِكَ أَنْ يَشْهَدَ مَعَ الْمُشْرِكِينَ مَشَاهِدَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (اعلانِ نبوت سے قبل) مشرکین کے ساتھ ان کی محافل و اجتماعات میں شریک ہوا کرتے تھے، ایک مرتبہ آپ ﷺ نے اپنے پیچھے دو فرشتوں کی آواز سنی جن میں سے ایک اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پیچھے کھڑے ہوں، تو دوسرے نے جواب دیا کہ ہم آپ ﷺ کے پیچھے کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں جبکہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی آپ ﷺ نے بتوں کو چھونے کی رسم ادا کی ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ ”اس واقعے کے بعد رسول اللہ ﷺ پھر کبھی مشرکین کے ساتھ ان کے میلوں اور اجتماعات میں شریک نہیں ہوئے۔“