مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَقُولُ : إِنَّ اللهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ ، وَبَيْعَ الْخَنَازِيرِ ، وَبَيْعَ الْمَيْتَةِ ، وَبَيْعَ الْأَصْنَامِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَمَا تَرَى فِي شَحْمِ الْمَيْتَةِ ، فَإِنَّا نَدْهُنُ بِهِ السُّفُنَ ، وَنَدْهُنُ بِهِ الْجُلُودَ ، وَنَسْتَصْبِحُ بِهِ ؟ فَقَالَ : قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ ، إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا ، أَخَذُوا فَجَمَلُوهَا ، ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فتح مکہ کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ اور اس کے رسول نے شراب، خنزیر، مردار اور بتوں کی تجارت کو حرام قرار دیا ہے“، تو ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مردار کی چربی کے متعلق آپ کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ اس سے کشتیوں پر روغن کیا جاتا ہے، کھالوں کو چکنا کیا جاتا ہے اور لوگ اس سے چراغ روشن کرتے ہیں“، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ» ”اللہ یہودیوں کو غارت کرے، بے شک اللہ تعالیٰ نے جب ان پر (مردار کی) چربی حرام کی تو انہوں نے اسے پگھلا کر صاف کیا، پھر اسے فروخت کیا اور اس کی قیمت کھا گئے“۔