مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، مَوْلَى غُفْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَيُّوبَ بْنَ خَالِدِ بْنِ صَفْوَانَ يَقُولُ : قَالَ جَابِرٌ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ لِلهِ سَرَايَا مِنَ الْمَلَائِكَةِ تَحِلُّ وَتَقِفُ عَلَى مَجَالِسِ الذِّكْرِ فِي الْأَرْضِ ، فَارْتَعُوا فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ ، قَالُوا : وَأَيْنَ رِيَاضُ الْجَنَّةِ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : مَجَالِسُ الذِّكْرِ ، فَاغْدُوا وَرُوحُوا فِي ذِكْرِ اللهِ ، وَذَكِّرُوهُ بِأَنْفُسِكُمْ ، مَنْ كَانَ يُحِبُّ أَنْ يَعْلَمَ مَنْزِلَتَهُ عِنْدَ اللهِ فَلْيَنْظُرْ كَيْفَ مَنْزِلَةُ اللهِ عِنْدَهُ ، فَإِنَّ اللهَ يُنْزِلُ الْعَبْدَ مِنْهُ حَيْثُ أَنْزَلَهُ مِنْ نَفْسِهِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کے کچھ گشتی دستے ہیں جو زمین پر ذکر کی مجلسوں میں اترتے اور وہاں قیام کرتے ہیں، پس تم جنت کے باغات سے خوب فائدہ اٹھایا کرو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! جنت کے باغات کہاں ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ذکر کی مجلسیں؛ پس تم صبح و شام اللہ کے ذکر میں مگن رہا کرو اور اپنے دلوں میں اسے یاد کیا کرو، جو شخص یہ جاننا چاہتا ہو کہ اللہ کے ہاں اس کا کیا مقام ہے تو وہ یہ دیکھ لے کہ اس کے نزدیک اللہ کا کیا مقام ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ بندے کو اپنے ہاں اسی مقام پر رکھتا ہے جہاں وہ بندہ اپنے نفس میں اللہ تعالیٰ کو مقام دیتا ہے۔“