مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ السَّبَّاكُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : ابْتَعْنَا بَقَرَةً فِي عَهْدِ نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنَشْتَرِكَ عَلَيْهَا ، فَانْفَلَتَتْ مِنَّا ، فَامْتَنَعَتْ عَلَيْنَا ، فَعَرَضَ لَهَا مَوْلًى لَنَا يُقَالُ لَهُ : ذَكْوَانُ بِسَيْفٍ فِي يَدِهِ وَهِيَ تَجُولُ بِالصِّمَادِ ، فَضَبَا إِلَى تَلٍّ ، فَلَمَّا مَرَّتْ بِهِ ضَرَبَهَا بِالسَّيْفِ فِي أَصْلِ عُنُقِهَا ، أَوْ عَلَى عُنُقِهَا ، فَخَرَقَهَا بِالسَّيْفِ وَوَقَعَتْ ، فَلَمْ يُدْرِكْ ذَكَاتَهَا ، فَخَرَجْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللهِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ الْجِذْعِ ، فَلَقِيَنَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَا لَهُ شَأْنَهَا ، فَقَالَ : كُلُوا ، إِذَا فَاتَكُمْ مِنْ هَذِهِ الْبَهَائِمِ شَيْءٌ ، فَاحْبِسُوهُ بِمَا تَحْبِسُونَ بِهِ الْوَحْشَ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا ”ہم نے رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں (گوشت میں) شراکت کی غرض سے ایک گائے خریدی، مگر وہ ہم سے بھاگ نکلی اور ہم اسے پکڑنے سے عاجز آگئے، تب ہمارا ایک آزاد کردہ غلام جسے ذکوان کہا جاتا تھا ہاتھ میں تلوار لیے اس کے سامنے آیا جبکہ وہ گائے پانی کی جگہ کے گرد بدحواسی میں گھوم رہی تھی، وہ ایک ٹیلے کی اوٹ میں گھات لگا کر بیٹھ گیا اور جب وہ گائے اس کے پاس سے گزری تو اس نے اس کی گردن کی جڑ پر یا گردن پر تلوار سے وار کیا جس سے اسے گہرا زخم لگا اور وہ گر پڑی، مگر وہ (موت سے قبل) اس کے ذبحِ شرعی کو نہ پا سکا، پھر میں اور سیدنا عبد اللہ بن ثابت بن جذع رضی اللہ عنہ نکلے اور رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کی، ہم نے آپ ﷺ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے کھا لو، اور جب ان چوپایوں میں سے کوئی جانور تمہارے قابو سے باہر ہو جائے تو اسے اسی طریقے سے روک لو جس طریقے سے تم وحشی جانوروں کو روکتے ہو۔““