❮
❯
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : خَرَجْنَا فِي غَزَاةٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَلَمَّا قَفَلْنَا تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ ، قَالَ : فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ ، فَسَارَ بَعِيرِي كَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الْإِبِلِ ، فَالْتَفَتُّ ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : مَا يُعْجِلُكَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ ، قَالَ : بِكْرًا تَزَوَّجْتَ أَمْ ثَيِّبًا ؟ قَالَ : قُلْتُ : ثَيِّبًا ، قَالَ : فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ ، قَالَ : فَلَمَّا رَجَعُوا ، قَالَ : أَمْهِلُوا حَتَّى نَدْخُلَ لَيْلًا عِشَاءً ، كَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ ، وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک غزوے میں نکلے، پھر جب ہم واپسی کے لیے روانہ ہوئے تو میں نے اپنے ایک سست رفتار اونٹ پر سوار ہو کر جلدی کرنے کی کوشش کی، اسی دوران پیچھے سے ایک سوار مجھ تک پہنچے اور انہوں نے اپنے پاس موجود ایک چھوٹی برچھی سے میرے اونٹ کو مہمیز لگائی، جس کے بعد میرا اونٹ اس قدر تیز رفتار ہوگیا کہ شاید ہی آپ نے اونٹوں میں سے کسی کو اس قدر عمدہ چلتے دیکھا ہو۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ ﷺ تھے، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے جلدی میں ڈال رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میری نئی نئی شادی ہوئی ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم نے کسی کنواری سے نکاح کیا ہے یا بیوہ سے؟“ میں نے عرض کیا: بلکہ بیوہ سے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے کسی نوعمر لڑکی سے شادی کیوں نہ کی کہ تم اس کے ساتھ دل لگی کرتے اور وہ تمہارے ساتھ دل لگی کرتی۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر جب صحابہ کرام واپس پہنچے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ٹھہر جاؤ، یہاں تک کہ ہم رات کے وقت یعنی عشاء کے وقت داخل ہوں تاکہ بکھرے بالوں والی عورت کنگھی کر کے بال سنوار لے اور وہ عورت جس کا شوہر موجود نہ تھا وہ (صفائی ستھرائی کر کے) خود کو تیار کر لے۔““

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 1850
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1991، 2185، 2706، 2805، 4791، 4947، 4948، 4949، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3219، 3220، 3226، 4637، 4638، 4639، 4640، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2048، 2776، 2777، 2778، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13772، 13836، 13894، 13967، 14408، 14447، 14480، 14544، 14586، 14595، 14608، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5185، 5740، 8979، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7735، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9408، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1845»