مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَاتَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُحَارِبَ خَصَفَةَ بِنَخْلٍ ، فَرَأَوْا مِنَ الْمُسْلِمِينَ غِرَّةً ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ : غَوْرَثُ بْنُ الْحَارِثِ حَتَّى قَامَ عَلَى رَأْسِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسَّيْفِ ، فَقَالَ : مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي ؟ قَالَ : اللهُ ، قَالَ : فَسَقَطَ السَّيْفُ مِنْ يَدِهِ ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّيْفَ ، فَقَالَ لَهُ : مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي ؟ قَالَ : كُنْ خَيْرَ آخِذٍ ، قَالَ : تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، قَالَ : لَا ، وَلَكِنِّي أُعَاهِدُكَ أَنْ لَا أُقَاتِلَكَ ، وَلَا أَكُونَ مَعَ قَوْمٍ يُقَاتِلُونَكَ ، قَالَ : فَخَلَّى سَبِيلَهُ ، فَجَاءَ إِلَى أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : جِئْتُكُمْ مِنْ عِنْدِ خَيْرِ النَّاسِ ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ أَمَرَ النَّبِيُّ بِصَلَاةِ الْخَوْفِ ، شَكَّ أَبُو عَوَانَةَ ، قَالَ : فَكَانَ النَّاسُ طَائِفَتَيْنِ : طَائِفَةٌ بِإِزَاءِ عَدُوِّهِمْ ، وَطَائِفَةٌ يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَصَلَّى بِالطَّائِفَةِ الَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ انْصَرَفُوا فَكَانُوا فِي مَكَانِ أُولَئِكَ ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّوْا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَيْنِ ، فَكَانَتْ لِرَسُولِ اللهِ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ ، وَلِلْقَوْمِ رَكْعَتَيْنِ .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مقامِ نخل میں بنو محارب خصفہ کے خلاف جنگ کی، اس دوران دشمنوں نے مسلمانوں کی غفلت کا ایک موقع پا لیا تو ان میں سے غورث بن حارث نامی ایک شخص تلوار سونت کر رسول اللہ ﷺ کے سرہانے آ کھڑا ہوا اور کہنے لگا: ”تجھے مجھ سے کون بچائے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ۔“ یہ سنتے ہی اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی، پھر رسول اللہ ﷺ نے وہ تلوار پکڑ لی اور اس سے دریافت فرمایا: ”اب تجھے مجھ سے کون بچائے گا؟“ اس نے کہا: ”آپ بہترین عفو و درگزر کرنے والے بنیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں؟“ اس نے کہا: ”نہیں، البتہ میں آپ سے یہ عہد کرتا ہوں کہ میں آپ سے کبھی قتال نہیں کروں گا اور نہ ہی ان لوگوں کا ساتھ دوں گا جو آپ سے جنگ کریں گے۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے اس کا راستہ چھوڑ دیا، جب وہ اپنے ساتھیوں کے پاس پہنچا تو کہنے لگا: ”میں تمہارے پاس تمام لوگوں میں سے بہترین انسان کے پاس سے آیا ہوں۔“ پھر جب ظہر یا عصر کا وقت ہوا (یہ شک راوی ابو عوانہ رحمہ اللہ کو ہوا ہے) تو نبی اکرم ﷺ نے نمازِ خوف کا حکم دیا، لوگ دو گروہوں میں تقسیم ہو گئے: ایک گروہ دشمن کے سامنے صف آرا رہا اور دوسرا گروہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھنے لگا، آپ ﷺ نے اپنے ساتھ والے گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں، پھر وہ اپنی جگہ سے ہٹ کر دوسرے گروہ کی جگہ چلے گئے، اور دوسرا گروہ آیا تو انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ دو رکعتیں پڑھیں، یوں رسول اللہ ﷺ کی چار رکعتیں ہوئیں اور ان لوگوں کی دو دو رکعتیں ہوئیں۔