مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنُ نُغْلِقَ الْأَبْوَابَ ، وَأَنْ نُخَمِّرَ الْآنِيَةَ ، وَأَنْ نُوكِيَ الْأَسْقِيَةَ ، وَأَنْ نُطْفِئَ الْمَصَابِيحَ ، وَأَنْ نَكُفَّ مَوَاشِيَنَا ، حَتَّى تَذْهَبَ فَحْمَةُ الْعِشَاءِ ، وَنَهَى أَنْ يَأْكُلَ أَحَدُنَا بِشِمَالِهِ ، وَأَنْ يَمْشِيَ فِي نَعْلٍ وَاحِدٍ ، وَعَنِ الصَّمَّاءِ وَالِاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم (رات کے وقت) اپنے دروازے بند کر دیا کریں، برتنوں کو ڈھانپ کر رکھا کریں، مشکیزوں کے تسمے باندھ دیا کریں، چراغوں کو بجھا دیا کریں اور عشاء کی ابتدائی تاریکی چھٹ جانے تک اپنے مویشیوں کو (باہر پھیلنے سے) روک کر رکھا کریں، نیز آپ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ ہم میں سے کوئی بائیں ہاتھ سے کھانا کھائے، یا ایک ہی جوتا پہن کر چلے، اور آپ ﷺ نے ’صماء‘ (جسم پر چادر اس طرح لپیٹنا کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں) اور ایک ہی کپڑے میں ’احتباء‘ (گھٹنوں کو پیٹ سے لگا کر اس طرح بیٹھنا کہ ستر کھلنے کا اندیشہ ہو) کرنے سے بھی منع فرمایا۔“