مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا الْفُرَاتُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنِمْتُ ، ثُمَّ اسْتَيْقَظْتُ ، ثُمَّ نِمْتُ ، ثُمَّ اسْتَيْقَظْتُ ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالَ : الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ ، قَالَ : فَخَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ ، فَصَلَّى ، ثُمَّ قَالَ : لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي ، وَلَا أُحِبُّ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي ، لَأَحْبَبْتُ أَنْ تُصَلُّوا هَذِهِ الصَّلَاةَ هَذِهِ السَّاعَةَ ، قَالَ : الْفُرَاتُ : أَظُنُّهَا الْعِشَاءَ .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے، تو (نماز کے انتظار میں) مجھے نیند آ گئی، پھر میں بیدار ہوا، پھر سو گیا اور پھر بیدار ہوا، اسی اثنا میں مسلمانوں میں سے ایک شخص کھڑے ہوئے اور آواز دی: ”نماز! نماز!“، تو رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے درآنحالیکہ آپ ﷺ کے سرِ مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، پھر آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی اور اس کے بعد ارشاد فرمایا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا، اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ اپنی امت پر بوجھ بنوں، تو میں یقیناً اس بات کو محبوب رکھتا کہ تم یہ نماز (اسی طرح تاخیر کے ساتھ) اس وقت پڑھا کرو۔“ راویِ حدیث فرات رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ اس سے مراد نمازِ عشاء ہے۔