مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عقبة بن عامر الجهني— عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ باب: عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1761
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْإِسْكَنْدَرِيَّةِ مِنْ هَمْدَانَ حَدَّثَهُ يُقَالُ لَهُ : أَبُو عَلِيٍّ ، قَالَ : خَرَجْنَا فِي سَفَرٍ وَمَعَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ، فَقُلْنَا لَهُ : صَلِّ بِنَا رَحِمَكَ اللهُ ، فَقَالَ : لَا أَفْعَلُ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَأَصَابَ الْوَقْتَ وَأَتَمَّ الصَّلَاةَ فَلَهُ وَلَهُمْ ، وَمَنِ انْتَقَصَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعَلَيْهِ وَلَا عَلَيْهِمْ .
ترجمہ
ابو علی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں روانہ ہوئے اور ہمارے ساتھ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ موجود تھے، ہم نے ان سے گزارش کی کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے! آپ ہمیں نماز پڑھائیے، تو انہوں نے جواب دیا: ”میں ایسا نہیں کروں گا“، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”جس شخص نے لوگوں کی امامت کی، پس اس نے وقت کی رعایت رکھی اور نماز کو مکمل طریقے سے ادا کیا تو اس کا اجر اس کے لیے بھی ہے اور ان (مقتدیوں) کے لیے بھی، اور جس نے اس میں سے کچھ بھی کم کیا تو اس کا وبال اسی (امام) پر ہوگا، مقتدیوں پر نہیں ہوگا“۔