مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عقبة بن عامر الجهني— عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ باب: عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ بَعْدَ ثَمَانِ سِنِينَ كَالْمُوَدِّعِ لِلْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ ، فَقَالَ : إِنَّ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ فَرَطَاتٍ أَنَا عَلَيْكُمْ شَهِيدٌ ، وَإِنَّ مَوْعِدَكُمُ الْحَوْضُ ، وَإِنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ فِي مَكَانِي هَذَا ، وَإِنَّ عَرْضَهُ كَمَا بَيْنَ أَيْلَةَ وَالْجُحْفَةَ ، وَإِنِّي أُتِيتُ بِمَفَاتِيحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ وَأَنَا فِي مَقَامِي هَذَا ، وَإِنِّي لَسْتُ أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا ، وَلَكِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا أَنْ تَنَافَسُوهَا .
قَالَ عُقْبَةُ : فَكَانَ آخِرَ نَظْرَةٍ نَظَرْتُهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے آٹھ سال بعد شہدائےِ احد پر اس طرح نماز پڑھی گویا آپ ﷺ زندوں اور مردوں کو الوداع کہہ رہے ہوں، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے آگے تمہارے کچھ پیش رو ہیں اور میں تم پر گواہ ہوں، اور تمہارے وعدے کی جگہ حوضِ کوثر ہے، اور میں اپنی اسی جگہ سے اسے دیکھ رہا ہوں، اور اس کی وسعت اتنی ہے جتنا ایلہ اور جحفہ کے درمیان کا فاصلہ ہے، اور بے شک مجھے اسی مقام پر زمین کے خزانوں کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں، اور مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے، بلکہ مجھے تمہارے بارے میں دنیا کا ڈر ہے کہ تم اس کی خاطر ایک دوسرے سے مقابلہ بازی کرنے لگو گے“، سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ رسول اللہ ﷺ کا آخری دیدار تھا جو میں نے کیا۔