مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عقبة بن عامر الجهني— عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ باب: عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1734
مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُعَوِّذَتَيْنِ ؟ قَالَ عُقْبَةُ : فَأَمَّنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهِمَا فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ ، ثُمَّ دَعَانِي فَذَكَرْتُ حَدِيثَهُ فِيهِمَا .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے معوذتین (سورہ فلق اور سورہ ناس) کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نمازِ فجر میں ان ہی دونوں سورتوں کے ساتھ نماز پڑھائی، پھر مجھے طلب فرمایا اور ان دونوں سورتوں کے متعلق اپنی حدیث (اور ان کی فضیلت) بیان فرمائی۔“