❮
❯
حدیث نمبر: 1710
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، قَالَ : لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ تَبِعَهُ سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ ، فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ ، فَقَالَ : ادْعُ اللهَ لِي وَلَا أَضُرُّكَ ، فَدَعَا لَهُ ، فَعَطِشَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَمَرُّوا بِرَاعٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ : فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبْتُ فِيهِ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ ، فَأَتَيْتُهُ ، فَشَرِبَ ، ثُمَّ شَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ .
ترجمہ

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف تشریف لائے تو سیدنا سراقہ بن جعشم رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کا پیچھا کیا، پس رسول اللہ ﷺ نے ان کے خلاف بد دعا فرمائی تو ان کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا، انہوں نے عرض کی کہ آپ میرے لیے اللہ سے دعا فرما دیں اور میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا، چنانچہ آپ ﷺ نے ان کے لیے دعا فرمائی، پھر رسول اللہ ﷺ کو پیاس محسوس ہوئی اور ان کا گزر ایک چرواہے کے پاس سے ہوا تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پس میں نے ایک پیالہ لیا اور اس میں تھوڑا سا دودھ دوہا، پھر میں وہ آپ ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے اسے نوش فرمایا یہاں تک کہ میں (آپ ﷺ کے سیراب ہونے سے) خوش ہو گیا۔““

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند البراء بن عازب / حدیث: 1710
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2307، 3419، 3452، 3696، 3704، 5284، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18003، وأخرجه فتح الباري برقم: 3452، 3694، 1، وأخرجه مسند البزار برقم: 52، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6463/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1705»