مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1708
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى الْبَرَاءِ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَقِيلَ لَهُ مِنْ أَجْلِهِ ، قَالَ : قَسَمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَفَضَلَ هَذَا الْخَاتَمُ ، فَقَالَ : مَنْ تَرَوْنَ أَحَقُّ بِهَذَا ؟ ثُمَّ قَالَ : ادْنُ يَا بَرَاءُ ، فَأَلْبَسَنِي فِي إِصْبَعِي ، وَقَالَ : الْبَسْ مَا كَسَاكَ اللهُ وَرَسُولُهُ .
ترجمہ
محمد بن مالک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی دیکھی، تو ان سے اس (کے پہننے) کی وجہ دریافت کی گئی، جس پر انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ اموال تقسیم فرما رہے تھے کہ یہ انگوٹھی بچ گئی، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہارے خیال میں اس کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے براء! قریب آؤ“، چنانچہ آپ ﷺ نے وہ انگوٹھی خود میری انگلی میں پہنا دی اور فرمایا: ”اسے پہنو جو تمہیں اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) نے پہنایا ہے“۔