مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1679
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَازِبٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ ؟ فَأَمَرَ بِلَالًا ، فَقَدَّمَ وَأَخَّرَ ، وَقَالَ : الْوَقْتُ مَا بَيْنَهُمَا .
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو (نماز کی ادائیگی کا) حکم ارشاد فرمایا، چنانچہ انہوں نے (تعلیمِ اوقات کی خاطر) کبھی نماز اول وقت میں ادا کی اور کبھی تاخیر سے، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «الْوَقْتُ مَا بَيْنَهُمَا» ”نماز کا وقت ان دونوں (اوقات) کے درمیان ہے۔“