❮
❯
حدیث نمبر: 1672
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ ، فَأَحْرَمْنَا بِالْحَجِّ ، فَلَمَّا أَنْ قَدِمْنَا مَكَّةَ ، قَالَ : اجْعَلُوا حَجَّكُمْ عُمْرَةً ، فَقَالَ نَاسٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ أَحْرَمْنَا بِالْحَجِّ ، فَكَيْفَ نَجْعَلُهَا عُمْرَةً ؟ قَالَ : انْظُرُوا مَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ فَافْعَلُوا ، قَالَ : فَرَدُّوا عَلَيْهِ الْقَوْلَ ، فَغَضِبَ ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ غَضْبَانَ ، قَالَ : فَرَأَتِ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ ، فَقَالَتْ : مَنْ أَغْضَبَكَ أَغْضَبَهُ اللهُ تَعَالَى ؟ فَقَالَ : مَا لِي لَا أَغْضَبُ ، وَأَنَا آمُرُ بِالْأَمْرِ فَلَا يُتَّبَعُ ؟ .
ترجمہ

سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم (مدینہ سے) روانہ ہوئے اور ہم نے حج کا احرام باندھا، پھر جب ہم مکہ پہنچے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے حج کو عمرہ میں بدل دو“، اس پر کچھ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم نے تو حج کا احرام باندھا ہے، تو اب ہم اسے عمرہ کیسے قرار دے سکتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو حکم میں نے تمہیں دیا ہے اس پر غور کرو اور اس پر عمل کرو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے پھر وہی بات دہرائی جس پر آپ ﷺ غضب ناک ہو گئے، پھر آپ ﷺ وہاں سے چلے گئے یہاں تک کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس غصے کی حالت میں تشریف لائے، سیدہ نے آپ ﷺ کے چہرہ مبارک پر غصے کے آثار دیکھ کر عرض کیا: «مَنْ أَغْضَبَكَ أَغْضَبَهُ اللَّهُ تَعَالَى» ”جس نے آپ کو ناراض کیا، اللہ تعالیٰ اسے ناراض کرے“، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا میں غصہ کیوں نہ ہوں، جب کہ میں ایک بات کا حکم دیتا ہوں اور اس کی اتباع نہیں کی جاتی“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند البراء بن عازب / حدیث: 1672
درجۂ حدیث محدثین: رجاله رجال الصحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2982، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18052، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10242، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1668»