مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1667
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَدِيٍّ ، عَنِ الْبَرَاءِ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ رَجُلًا إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَضْرِبَ عُنُقَهُ وَيَأْتِي بِرَأْسِهِ .
ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو اس شخص کی جانب روانہ کیا جس نے اپنے والد کی منکوحہ (بیوی) سے نکاح کر لیا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے یہ حکم دیا کہ ”وہ اس کی گردن اڑا دے اور اس کا سر (کاٹ کر) لے آئے۔“