مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَنَزِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ الْعِجْلِيِّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا عَمَّارُ أَتَانِي جِبْرِيلُ آنِفًا ، فَقُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ حَدِّثْنِي بِفَضَائِلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي السَّمَاءِ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ لَوْ حَدَّثْتُكَ بِفَضَائِلِ عُمَرَ مِثْلَ مَا لَبِثَ نُوحٌ فِي قَوْمِهِ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا مَا نَفِدَتْ فَضَائِلُ عُمَرَ ، وَإِنَّ عُمَرَ لَحَسَنَةٌ مِنْ حَسَنَاتِ أَبِي بَكْرٍ .
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عمار! ابھی میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے تو میں نے دریافت کیا: اے جبریل! مجھے آسمانوں میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل سنائیے، تو انہوں نے عرض کیا: اے محمد ﷺ! اگر میں آپ کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل اتنے طویل عرصے تک بیان کروں جتنا عرصہ سیدنا نوح علیہ السلام اپنی قوم میں رہے یعنی ﴿أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا﴾ ”ایک ہزار سال سوائے پچاس سال کے“ تب بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل ختم نہ ہوں گے، اور حقیقت تو یہ ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نیکیوں میں سے محض ایک نیکی ہیں۔“