مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الحارث بن وقيش— الحارث بن وقیش کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ الْحَارِثِ بْنِ وُقَيْشٍ باب: الحارث بن وقیش کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1581
مُسْنَدُ الْحَارِثِ بْنِ وُقَيْشٍ
1 - ( 1581 1581 ) - حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ وُقَيْشٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ بَيْنَهُمَا أَرْبَعَةٌ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ ، قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَثَلَاثَةٌ ؟ قَالَ : وَثَلَاثَةٌ ، قَالَ : وَاثْنَانِ ؟ قَالَ : وَاثْنَانِ ، قَالَ : وَإِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَدْخُلُ بِشَفَاعَتِهِ أَكْثَرُ مِنْ مُضَرَ .
ترجمہ
سیدنا الحارث بن وقیش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جن دو مسلمان والدین کے (نابالغ) چار بچے فوت ہو جائیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحمت کی بدولت ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔“ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور اگر تین فوت ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین پر بھی (یہی اجر ہے)۔“ اس شخص نے عرض کیا: اور اگر دو ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور دو پر بھی۔“ پھر آپ ﷺ نے مزید ارشاد فرمایا: ”اور یقیناً میری امت میں کوئی ایسا شخص بھی ہوگا جس کی شفاعت کی بدولت قبیلہ مضر کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔“