مسند أبي يعلى الموصلي
مسند قتادة بن النعمان— قتادہ بن النعمان کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ باب: قتادہ بن النعمان کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْهُذَلِيُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَعْصَعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَخِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ ، أَنَّ رَجُلًا قَامَ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ مِنَ السَّحَرِ : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ، يُرَدِّدُهَا لَا يَزِيدُ عَلَيْهَا ، فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ فُلَانًا قَامَ اللَّيْلَةَ فَقَرَأَ فِي السَّحَرِ : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ ، يُرَدِّدُهَا لَا يَزِيدُ عَلَيْهَا ، كَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے بھائی سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ کے عہدِ مبارک میں ایک شخص سحر کے وقت تلاوت کے لیے کھڑا ہوا اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھنے لگا، وہ اسے بار بار دہرا رہا تھا اور اس پر کسی مزید سورت کا اضافہ نہیں کر رہا تھا، جب صبح ہوئی تو ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! فلاں شخص نے آج رات سحر کے وقت قیام کیا اور اس میں ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ﴾ کی تلاوت کی، وہ اسے مکرر پڑھ رہا تھا اور اس پر کچھ زیادہ نہیں کر رہا تھا“، گویا وہ شخص اس عمل کو کم یا معمولی خیال کر رہا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بلاشبہ یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے“۔