مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن خارجة— عمرو بن خارجہ کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ باب: عمرو بن خارجہ کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ ، قَالَ : خَطَبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى نَاقَةٍ ، وَأَنَا تَحْتَ جِرَانِهَا ، وَهِيَ تَقْصَعُ بِجِرَّةٍ ، وَلُعَابُهَا يَسِيلُ بَيْنَ كَتِفَيَّ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ اللهَ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ ، فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ ، وَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ ، وَمَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ ، أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ رَغْبَةً عَنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ ، وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، لَا يَقْبَلُ اللهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا .
سیدنا عمرو بن خارجہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اونٹنی پر سوار ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا جبکہ میں اس کی گردن کے نیچے موجود تھا اور وہ جگالی کر رہی تھی اور اس کا لعاب میرے دونوں کندھوں کے درمیان بہہ رہا تھا، پس آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بیشک اللہ تعالیٰ نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، لہٰذا اب کسی وارث کے حق میں کوئی وصیت جائز نہیں؛ اور بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر (نکاح کی حالت میں) پیدا ہوا اور زانی کے لیے پتھر (یعنی محرومی یا سزا) ہے؛ اور جو شخص اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے یا اپنے اصل مربیوں (آزاد کرنے والوں) سے اعراض کرتے ہوئے کسی اور کی طرف اپنی نسبت منسوب کرے تو اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے، اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے نہ کوئی فرض عبادت قبول فرمائے گا اور نہ ہی کوئی نفل۔“