مسند أبي يعلى الموصلي
مسند معاذ بن أنس— معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ باب: معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَرْحُومٍ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ أَكَلَ طَعَامًا ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ، وَمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ .
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے کھانا کھایا اور (فراغت پر) یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي، وَلَا قُوَّةٍ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری کسی تدبیر اور قوت کے بغیر مجھے یہ رزق عطا فرمایا“ تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اور جس نے نیا لباس پہنا اور یہ دعا پڑھی: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي، وَلَا قُوَّةٍ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ لباس پہنایا اور میری کسی تدبیر اور قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا“ تو اس کے بھی سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“