مسند أبي يعلى الموصلي
مسند معاذ بن أنس— معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ باب: معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1485
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ أَعْطَى لِلهِ ، وَمَنَعَ لِلهِ ، وَأَحَبَّ لِلهِ ، وَأَبْغَضَ لِلهِ ، وَأَنْكَحَ لِلهِ ، فَقَدِ اسْتَكْمَلَ إِيمَانَهُ .
ترجمہ
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اللہ کی رضا کے لیے عطا کیا اور اللہ ہی کی خاطر (دینے سے) ہاتھ روکا، اللہ ہی کے لیے محبت کی، اللہ ہی کے لیے بغض رکھا اور اللہ ہی کی خوشنودی کے لیے نکاح کا رشتہ جوڑا، تو یقیناً اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔“