مسند أبي يعلى الموصلي
مسند حارثة بن وهب— حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ باب: حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ الْعَبْسِيُّ ، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ ، عَنْ أَبِيهِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، عَلِّمْنِي تَعَوُّذًا أَتَعَوَّذُ بِهِ ، فَأَخَذَ بِيَدِي ، فَقَالَ : قُلِ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي ، وَمِنْ شَرِّ سَمْعِي ، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي ، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي ، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي ، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي .
شتیر بن شکل رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا شکل بن حمید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجیے جس کے ذریعے میں پناہ طلب کروں، تو آپ ﷺ نے میرا ہاتھ تھاما اور فرمایا: ”تم یہ کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَمِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي» ”اے اللہ! بے شک میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کی برائی سے، اور اپنی سماعت (کان) کی برائی سے، اور اپنی بصارت (آنکھ) کی برائی سے، اور اپنے دل کی برائی سے، اور اپنی زبان کی برائی سے، اور اپنی منی (شہوت) کی برائی سے۔““