مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله الصنابحي— عبداللہ الصنابحی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ الصُّنَابِحِيُّ باب: عبداللہ الصنابحی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1453
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الصُّنَابِحِيِّ الْأَحْمَسِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ نَاقَةً حَسَنَةً فِي إِبِلِ الصَّدَقَةِ ، فَقَالَ : قَاتَلَ اللهُ صَاحِبَ هَذِهِ النَّاقَةِ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي ارْتَجَعْتُهَا بِبَعِيرَيْنِ مِنْ حَوَاشِي الْإِبِلِ ، فَقَالَ : فَنَعَمْ إِذًا .
ترجمہ
سیدنا صنابحی احمسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زکوٰۃ کے اونٹوں میں ایک نہایت عمدہ اونٹنی دیکھی تو (زکوٰۃ میں بہترین مال وصول کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے) فرمایا: «قَاتَلَ اللَّهُ صَاحِبَ هَذِهِ النَّاقَةِ» ”اللہ اس اونٹنی کے مالک کو ہلاک کرے (یعنی اس نے یہ کیا کام کیا کہ بہترین مال وصول کر لیا)۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے اسے صدقہ کے دو معمولی اونٹوں کے بدلے میں حاصل کیا ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تب تو یہ درست ہے۔“