مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله الصنابحي— عبداللہ الصنابحی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ الصُّنَابِحِيُّ باب: عبداللہ الصنابحی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1451
مُسْنَدُ عَبْدِ اللهِ الصُّنَابِحِيِّ
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ الصُّنَابِحِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ مَعَهَا قَرْنُ شَيْطَانٍ ، فَإِذَا ارْتَفَعَتْ فَارَقَهَا ، فَإِذَا اسْتَوَتْ قَارَنَهَا ، فَإِذَا زَالَتْ فَارَقَهَا ، فَإِذَا دَنَتْ لِلْغُرُوبِ قَارَنَهَا ، فَإِذَا غَرَبَتْ فَارَقَهَا ، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، عَنِ الصَّلَاةِ فِي تِلْكَ السَّاعَاتِ .
ترجمہ
عبداللہ الصنابحی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سورج جب طلوع ہوتا ہے تو اس کے ساتھ شیطان کا سینگ ہوتا ہے، پھر جب وہ (افق سے) بلند ہو جاتا ہے تو وہ اس سے جدا ہو جاتا ہے، پھر جب وہ استوا (آسمان کے عین وسط) کی حالت میں ہوتا ہے تو وہ اس کے ساتھ مل جاتا ہے، پھر جب وہ زوال پذیر ہوتا ہے تو وہ اس سے الگ ہو جاتا ہے، پھر جب وہ غروب کے قریب ہوتا ہے تو وہ (دوبارہ) اس کے ساتھ مل جاتا ہے اور جب وہ مکمل طور پر غروب ہو جاتا ہے تو وہ اس سے جدا ہو جاتا ہے“؛ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان اوقات میں نماز ادا کرنے سے منع فرمایا ہے۔