مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1366
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : « كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ عَنِ الدَّجَّالِ قَالَ : « إِنَّهُ سَيُسَلَّطُ عَلَى نَفْسٍ وَاحِدَةٍ ، يَقْتُلُهَا ثُمَّ يُحْيِيهَا ، فَيَقُولُ : أَلَسْتُ بِرَبِّكَ ؟ فَيَقُولُ : مَا كُنْتَ فِي نَفْسِي أَكْذَبَ مِنْكَ السَّاعَةَ ، قَالَ : فَمَا كُنَّا نَرَى إِلَّا أَنَّهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَتَّى مَاتَ » » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دجال کا تذکرہ فرما رہے تھے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اسے صرف ایک ہی جان (شخص) پر قدرت دی جائے گی، وہ اسے قتل کرے گا اور پھر اسے دوبارہ زندہ کر دے گا، پھر وہ (دجال) اس سے دریافت کرے گا: کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ تو وہ شخص جواب دے گا: اس وقت تو میری نظر میں تو پہلے سے بھی زیادہ جھوٹا ثابت ہو گیا ہے“، سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارا تو یہی خیال تھا کہ وہ مردِ مومن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہی ہوں گے، یہاں تک کہ وہ وفات پا گئے۔