مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 136
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفُورِ ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : عَلَيْكُمْ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَالِاسْتِغْفَارِ ، فَأَكْثِرُوا مِنْهُمَا ، فَإِنَّ إِبْلِيسَ قَالَ : أَهْلَكْتُ النَّاسَ بِالذُّنُوبِ ، فَأَهْلَكُونِي بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَالِاسْتِغْفَارِ ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَهْلَكْتُهُمْ بِالْأَهْوَاءِ وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اور استغفار کو لازم پکڑو اور ان دونوں کی کثرت کیا کرو، کیونکہ ابلیس کہتا ہے کہ میں نے لوگوں کو گناہوں کے ذریعے ہلاک کیا تو انہوں نے مجھے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اور استغفار کے ذریعے ہلاک کر ڈالا؛ چنانچہ جب میں نے یہ دیکھا تو میں نے انہیں نفسانی خواہشات کے ذریعے ہلاک کرنا شروع کر دیا جبکہ وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔“