مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1354
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَدِمَ نَبَطِيٌّ مِنَ الشَّامِ بِثَلَاثِينَ حِمْلَ شَعِيرٍ وَتَمْرٍ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَعَّرَ ، يَعْنِي مُدًّا بِدِرْهَمٍ بِمُدِّ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَيْسَ فِي النَّاسِ يَوْمَئِذٍ طَعَامٌ غَيْرُهُ ، فَشَكَا النَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَلَاءَ السِّعْرِ ، فَخَطَبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : « أَلَا لَأَلْقَيَنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَبْلَ أَنْ أُعْطِيَ أَحَدًا مِنْ مَالِ أَحَدٍ بِغَيْرِ طِيبِ نَفْسِهِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں شام سے ایک نبطی تاجر جو اور کھجوروں کے تیس لدے ہوئے بوجھ لے کر آیا، اس نے نبی کریم ﷺ کے پیمانے (مد) کے حساب سے ایک مد فی درہم قیمت مقرر کی، جبکہ ان دنوں لوگوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی غلہ موجود نہ تھا، چنانچہ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں قیمتوں کی گرانی کی شکایت کی، جس پر رسول اللہ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا: ”خبردار! میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے اس حال میں ملنا چاہتا ہوں کہ میں نے کسی شخص کی دلی رضا مندی کے بغیر اس کا مال (قیمت مقرر کر کے جبراً) کسی دوسرے کو نہ دیا ہو“۔