مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ الْجُنْدَعِيُّ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ نَاسًا مِنَ الْأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَسْأَلْهُ أَحَدٌ إِلَّا أَعْطَاهُ حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ ، فَلَمَّا أَنْفَقَ كُلَّ شَيْءٍ عِنْدَهُ قَالَ : « مَا يَكُونُ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُمْ ، وَإِنَّهُ مَنْ يَسْتَعِفَّ يُعِفَّهُ اللهُ ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللهُ ، وَمَنْ يَصْطَبِرْ يُصَبِّرْهُ اللهُ ، وَلَمْ تُعْطَوْا عَطَاءً خَيْرًا وَلَا أَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ » .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا، تو آپ ﷺ نے ہر مانگنے والے کو عطا فرمایا یہاں تک کہ جو کچھ آپ ﷺ کے پاس تھا وہ ختم ہو گیا، پھر جب آپ ﷺ نے ہر چیز خرچ فرما دی تو ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جو بھی بھلائی (مال) ہو گی میں اسے تم سے بچا کر ہرگز ذخیرہ نہیں کروں گا، اور (یہ حقیقت ہے کہ) جو شخص (سوال سے) بچ کر پاکدامنی اختیار کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عفت و پاکدامنی عطا فرما دیتا ہے، اور جو شخص بے نیازی اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے غنی کر دیتا ہے، اور جو صبر کی کوشش کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے صبر و استقامت سے نواز دیتا ہے، اور تمہیں صبر سے بہتر اور اس سے زیادہ وسعت والی کوئی نعمت عطا نہیں کی گئی۔“